افغانستان کے شہر بامیان میں دو بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 23ہو گئی

0
387

کابل (این این آئی) افغانستان کے پرامن شہر بامیان میں دو بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی جبکہ 59 افراد زخمی ہیں’ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر میں 20سال کے بعد دہشتگردی کا اتنا بڑا واقعہ ہوا،بامیان صوبے کے دارالحکومت بامیان شہر میں منگل کی سہ پہر ساڑھے چاربجے دھماکے ٹیکسی سٹینڈ اور مارکیٹ کے قریب ہوئے تھے جہاں عام طور پر رش ہوتاہے ۔متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے ،مرنیوالوں میں دو ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔افغان صحافی نے مقامی انتظامیہ اور انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکوں میں 23 افراد ہلاک ہوئے ۔ افغان شہروں کے مقابلے میں بامیان کوسب سے زیادہ محفوظ تصور کیا جاتا ہے جہاں ہر سال ہزاروں سیاح آتے ہیں