اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں سے اپنا وعدہ پورا کر کے استصواب رائے کرائے،بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش کر رہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش پر توجہ مبذول کرانے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھا ہے۔وزیر خارجہ نے اپنے خط میں کہا کہ بھارت نے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے، بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش کر رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ چارٹر، بین الاقوامی قانون اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت کشمیری نسل کشی اورکشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے، کشمیریوں کی اراضی چھینی اور غیر کشمیریوں کو لا کر آباد کیا جا رہا ہے،بھارت کے غاصبانہ اقدامات سے کشمیری اپنی سیاسی اور ثقافتی شناخت کھو رہے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے،بھارت رواں سال ایل او سی پر 2700 خلاف ورزیاں، 25 شہری شہید، 200 زخمی کر چکا، اقوام متحدہ چارٹر اور قراردادوں کے تحت سلامتی کونسل کی کچھ اہم ذمہ داریاں ہیں،ھارت کو مجرمانہ نوآبادیاتی منصوبے سے روکنا بھی سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے،کشمیریوں کو انکا کا حق خودارادیت دیا جائے، اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا وعدہ پورا کر کے استصواب رائے کرائے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...