چین میں تمام ٹریول ایجنسیز آزمائشی بنیادوں پر بیرونِ ملک سفر کے کاروبار کا دوبارہ آغاز ،چینی وزارت ثقافت و سیاحت

0
178

بیجنگ(این این آئی)چینی وزارت ثقافت و سیاحت کیمطابق، چین کی تمام ٹریول ایجنسیز اور آن لائن ٹریول کمپنیز نے 6 فروری سے آزمائشی طور پر چینی شہریوں کے لیے بیرون ملک سفر اور”ایئر ٹکٹ ہوٹل”کا کاروبار دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ان سیاحتی ممالک میں تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور کمبوڈیا سمیت 20 ممالک شامل ہیں۔6 تاریخ کی صبح، ملک بھر سے متعلقہ سیاحتی ٹیمیں یکے بعد دیگرے روانہ ہوئیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اسی دن ، گوانگ جو میں 6 ٹور گروپس کے تقریباً 160 سیاح بیرون ملک سفر کیلئے روانہ ہوئے چونکہ یہ سفر تعطیل کے بعد آیا ہے، اس لیے سفر کرنیوالے بنیادی طور پر ریٹائرلوگ ہیں ،جو سفر کرنے والوں کی تعداد کا تقریباً 80% ہیں۔