بیجنگ(این این آئی)چین کے نائب وزیر خارجہ شے فنگ نے چین کے ان مینڈ ایئر شپ پر امریکی حملے کے بارے میں چین میں امریکی سفارت خانے کے سربراہ کو چینی حکومت کے تحفظات ریکارڈ کروائے ہیں۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شے فنگ نے اس بات پر زور دیاکہ چینی سویلین ان مینڈ ایئر شپ کا امریکی فضائی حدود میں نادانستہ طور پر داخل ہونا مکمل طور پر ایک حادثاتی واقعہ ہے جس کی وجہ اور حقائق واضح ہیں۔ تاہم امریکا نے اس بات پر کان نہیں دھرے اور امریکی فضائی حدود سے باہر جاتے ہوئے سویلین ایئر شپ کیخلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کیا، جو حد سے زیادہ رد عمل ،بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی عمل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ امریکا کے اقدامات نے بالی سربراہی ملاقات کے بعد سے چین اور امریکا کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے دونوں ممالک کی کوششوں اور پیش رفت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس کے خلاف شدید احتجاج کرتا ہے نیز امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے مزید اقدامات نہ کرے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرے نہ ہی اسے بڑھاوا دے ۔ چینی حکومت صورتحال کی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا مکمل تحفظ کرے گی، چین کے مفادات اور وقار کا ثابت قدمی سے دفاع کرے گی اور مزید ضروری ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھے گی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...