واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مدد کی ہدایت کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کی رپورٹس پر شدید تشویش ہے ، ہم ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں ، امریکی صدر جو بائیڈن نے یو ایس ایڈ اور وفاقی حکومت کے اداروں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔وائٹ ہائوس کے بیان میں کہا گیا کہ ہم ترکی کی حکومت کے ساتھ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے بھی بین الاقوامی امداد کی اپیل کردی ہے ۔