اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کاظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور ہماریاں ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔ اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔صدر مملکت نے ترکیہ اور شام میں زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں، ترکیہ اور شام کی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اِس گھڑی میں پاکستانی عوام اور میری ہمدردیاں ترکیہ اور شام کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے، مرحومین کو سکون نصیب فرمائے۔صدر مملکت نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے سے نقصانات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ترکیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا،ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی:۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے ترک اور شامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ا س ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات کی دعا کی ۔چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ ترکیہ اور شام کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس سانحہ کا مقابلہ کریں گے۔صادق سنجرانی نے کہاکہ تر کیہ نے ہرمشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستانی قوم کی دعائیں بہاد ر ترک اورشامی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ اپنے بیان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں ترکیہ اور شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بھی ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔اسپیکر و ڈپٹی سپیکر نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کی ضیاع پراظہار تعزیت کیا ۔اسپیکر و ڈپٹی سپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان و عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ کی حکومت و عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کی پاکستان کی جانب سے ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالی سے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ترکیہ، شام اور دیگر ہمسایہ ممالک میں زلزلے کی تباہی پر اظہار افسوس کیا اور کہاہک ترکیہ، شام اور دیگر ہمسایہ ممالک میں تباہ کن زلزلے میںبڑا جانی نقصان باعث رنج وغم ہے ۔انہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے ،قدرتی آفات کی تباہی کی شدت دنیا کی اجتماعی توجہ مانگ رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا قدرتی آفات کے مقابلے کے لئے متحد نہ ہوئی تو کوئی بھی نہیں بچے گا ،دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں متاثرہ ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔وزیراطلاعات نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے ترکیہ و دیگر ملکوں میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔ شازیہ مری نے کہاکہ ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کی خوفناک خبر سن کر دلی افسوس ہوا ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترکیہ و دیگر ممالک کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کیا ۔آصف علی زرداری نے زلزلہ میں ہلاکتوں پر ترکیہ حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ پاک دنیا کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔آصف علی زرداری نے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں سے حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے میں زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ دنیا کو قدرتی آفات سے محفوظ رکھے ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...