اسلام آباد(این این آئی)اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت نہ دینے پر تحریک انصاف کے الزام پر وفاقی وزیر سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پرویز خٹک،اسد قیصر اور اعجاز شاہ کو ملاقات اور رابطوں پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرویز خٹک،اسد قیصر اور اعجاز شاہ کو ملاقات اور رابطوں پر اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،ان سے کہا کہ وہ یہ دعوت نامہ عمران خان تک بھی پہنچا دیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کسی کو بھی لکھ کر دعوت نامہ نہیں بھجوایا فون کیے یا ملاقات کرکے دعوت دی۔انہوںنے کہاکہ سابق سپیکر اسد قیصر رویوں کی بات نہ کریں تو اچھا ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ایف آئی اے اور نیب کے ذریعے کیا کچھ نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اس وقت ملک کو یک جہتی کی ضرورت ہے جس کیلئے عمران خان تیار نہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...