لاہور ( این این آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر پارٹی کی تنظیم سازی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سیف الملوک کھوکھر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو لاہور میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بریف کیا ۔ وزیراعظم نے سیف الملوک کھوکھر کومسلم لیگ (ن) لاہور کا صدر بننے پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور میں کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چیف آرگنائز مسلم لیگ (ن) مریم نوازکے کامیاب استقبال پر شاباش بھی دی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کی مظبوطی کے لئے ایسے ہی کام کرتے رہیں ،امید ہے کہ لاہور کو اچھی طرح سے چلائیں گے ۔سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق پارٹی کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...