ملتان (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جیل بھروتحریک کا اعلان کیا ہے ، بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے ،منتخب وزیر اعظم کو اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا ، دوسری طرف اصل جرائم کئے ہوئے ہیں ، ہیرے اور جوہرات لئے ہوئے ہیں ،ممنوعہ فنڈنگ کیسز میں ثبوتوں کے صفحے بھرے پڑے ہیں، ان کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا ،مجھے اب بھی یقین ہے قانون اپنا راستہ لے گا،میں ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں، یہ 2، 2 دن کی قید میں پولیس والوں کے گلے لگ کر رونے لگ گئے، ابھی تو انصاف ہونا شروع ہی نہیں ہوا، انصاف تو ابھی ہوگا،آئی ایم ایف کہتا ہے پہلے قیمتیں بڑھائیں پھر پیسے دیں گے،ضمنی انتخابات ہوں یا عام ،ہمیں ہر چیز کیلئے تیار رکھنی ہے ،کارکن ہی جماعت ہیں، آپ ہی طاقت ہیں، آپ کی سنیں گی، آپ کی مانیں گے، اب آپ کی چلے گی۔پیر کو یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں خانیوال، لودھراں، وہاڑی اور ملتان کا تنظیمی جائزہ لیا لیا ۔اجلاس میں پارٹی کے مقامی صدور، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیدارا ن کے علاوہ پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ خاں بھی شریک ہوئے ۔مریم نواز نے اجلاس میں پارٹی عہدیداروں سے تجاویز لیں ۔مریم نواز نے کہاکہ آپ کی آرا اور تجاویز مقدم اور محترم ہیں،کارکن ہی جماعت ہیں، آپ ہی طاقت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی سنیں گی، آپ کی مانیں گے، اب آپ کی چلے گی۔ مریم نواز نے کہاکہ محنتی، عوام کے خادم، مخلص نظریاتی کارکن ہی قیادت کریں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ قائد نوازشریف قابل کارکنوں کو اگلی صف میں لانا چاہتے ہیں،قربانیاں دینے والے ہی پارٹی کے اصل وارث ہیں۔ اجلاس میں پارٹی کارکنوں نے تجاویز پیش کیں ۔بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم پر یا ہماری جماعت پر کوئی دباؤ نہیں ، اب دباؤ ان پر ہے، انہوں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان ہے، میں انتظار کررہی ہوں کہ وہ آ کر جیلیں بھریں اور بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پہلے زمان پارک میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے دفاع میں خواتین کو رکھا ہوا ہے تو ان کو ہٹائیں، ان کو کہیں کہ میں نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے، سب سے پہلے جیل بھرنے میں خود جاؤں گا، ہم انتظار میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرا دورہ بہت اچھا رہا، گزشتہ روز یہاں پر ورکرز کنونشن تھا، اس میں کارکنوں کا جو جذبہ تھا اور جو ان کی کمٹمنٹ تھی، اس سے بڑا حوصلہ ملا، مجھے احساس ہوا کہ بے شک مہنگائی ہے اور حالات مشکل ہیں، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، عوام کو پتا ہے کہ مشکلات کس کی لائی ہوئی ہیں اور امید کا دیہ اب بھی روشن ہے، دن رات ایک کریں گے اور ان کی امیدوں کو پورا کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چاہے ضمنی انتخابات ہوں یا عام، ہمیں ہر چیز کیلئے تیاری رکھنی ہے، میری کوشش ہے کہ اپنی جماعت کو متحرک کروں، اپنے کارکنوں کو متحرک کروں، ہم نے تیاری تو زور و شور سے شروع کر دی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...