اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ مجھے حکومتی نمائندوں نے فون پر زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے ، ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہے ، اس وقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو کل جماعتی کانفرنس میں زبانی کلامی دعوت نامہ بھجوانے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ مجھے کل حکومتی نمائندوں نے فون پر زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،کانفرنس کی دعوت دینے کا یہ بالکل بھی مناسب طریقہ نہیں ہے۔اسد قیصر نے کہاکہ اے پی سی میں دعوت دینے کا ایک احسن طریقہ کار ہوتا ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ ملک سنگین بحرانوں کا شکار ہے،اس وقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے،ایسے ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو سب سے پہلے اپنے رویوں میں سدھار لانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردی پر بہتر حکمت عملی اپنائی،امن قائم کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری ہر پالیسی پاکستان کے مفاد کی پالیسی تھی۔ انہوںنے کہاکہ ہم امن کے لئے اپنے تمام اختلافات بھلانے کے لئے تیار ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنے طرزعمل کو بہتر بنائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...