نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے انتباہ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کا تنازع دنیا کو ایک بڑی جنگ کی جانب لے جاسکتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم نے 2023 کا آغاز ایسے چیلنجز کے ساتھ کیا ہے جو ہماری زندگی میں پہلے کبھی سامنے نہیں آئے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ سائنسدانوں اور سکیورٹی ماہرین نے ڈومز ڈے کلاک (قیامت کی گھڑی) کو مزید آگے بڑھایا ہے اور اب یہ گھڑی آدھی رات سے محض 90 سیکنڈ دور ہے۔خیال رہے کہ سائنسدانوں کے گروپ کی جانب سے اس ڈومز ڈے کلاک کے وقت کا تعین گزشتہ سال کے واقعات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے تاکہ دنیا کو معلوم ہوسکے کہ انسانیت تباہی کے کتنے نزدیک یا دور ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم امن کے لیے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کریں،انہوں نے مستقبل کی نسلوں کو ذہن میں رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی معیشت میں بنیادی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...