لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ہی بتائیں گے جیلیں کیسے بھرنی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تھا۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ، ایک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہے، معیشت کی ایسی حالت ہے کہ پہیہ جام ہڑتال سے حالات مزید خراب ہوں گے، کارکنوں کو کہتا ہوں کہ جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں، میرے سگنل کا انتظار کریں، جیل بھرو تحریک کی کال دونگاتاہم لندن میں جب صحافیوں نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے بارے میں نواز شریف سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ عمران صاحب ہی بتائیں گے جیلیں کیسے بھرنی ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے معاملے پر قانونی ماہرین کی رائے طلب کی۔ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین کی رائیکے ذریعے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا، ماہرین سے تحریک کے آغاز اور گرفتاریوں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...