پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان فوجیوں سے ملاقات میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کو بھی ساتھ لے آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کم جونگ ان اپنی دوسری بیٹی کے ساتھ آئے جس کی عمر 9 سال ہے۔سرکاری میڈیا پر کورین پیپلز آرمی کے 75 ویں یوم تاسیس کی تقریب کی جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے کم جونگ ان، ان کی بیٹی اور اہلیہ کا زبردست استقبال کیا۔رپورٹس کے مطابق تقریب میں کم جونگ ان کی بیٹی کو مرکزی ٹیبل کے درمیان والی نشست پر بٹھایا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ان کی بیٹی کو وارث کے طور پر دیکھا جائے۔کم جونگ ان گزشتہ سال پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو منظر عام پر لائے تھے جب وہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے سب سے بڑے بیلسٹک میزائل کے لانچ کا معائنہ کرنے پہنچے تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...