ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ان دنوں فلم پٹھان کی کامیابی کی وجہ سے کافی پذیرائی مل رہی ہے ایسے میں ان کی ایک گھڑی بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں شاہ رخ کو نیلے رنگ کی گھڑی ہاتھ پر پہنے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد اس گھڑی کی قیمت کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخان خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ گھڑی بھی کوئی معمولی نہیں بلکہ کروڑوں مالیت کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی یہ نیلے رنگ کی گھڑی معروف برانڈAudemars Piguet کی ہے اور اس کی قیمت بہت سے لوگوں کی پوری زندگی کی آمدن سے بھی زیادہ ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس گھڑی کی قیمت 4کروڑ 70لاکھ بھارتی روپے(15کروڑ سے زائد پاکستانی روپے)ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...