اسحاق ڈار سے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات

0
212

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن نے ملاقات کی ہے۔ وزارت خزانہ کے ٹویٹ کے مطابق ہفتہ کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کی معاشی صورتحال اور مستقبل کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔