اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کا معاشی انحصار بڑھ رہا ہے،دنیا کی پانچ بڑی سولر کمپنیاں چین کی ہیں جن سے قابل تجدید توانائی فروغ پائے گی،کوشش ہے سیالکوٹ کی انڈسٹری اور چین کی انڈسٹری کو منسلک کیا جائے ،دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو سی پیک سیمینار سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند سالوں سے سی پیک پاکستان میں ہر بحث میں شامل ہے،سی پیک سے دونوں ممالک کا معاشی انحصار بڑھ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک سے پاکستان کی ساری موٹر وے بنی توانائی بحران ختم ہوا،ہماری حکومت کے دور میں زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کو سی پیک میں شامل کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت 11 خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں،سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کو بڑھایا جائے گا
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...