لاہور (این این آئی ) سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں بننے والی فلم ” ہوئے تم اجنبی ”عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں اداکار میکال ذوالفقار، سعدیہ خان، ثمینہ پیرزادہ اور شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔میگا کاسٹ پر مبنی فلم ” ہوئے تم اجنبی ” کی کہانی معروف اینکر و ہدایت کار اور اداکار شاہد کے صاحبزادے کامران شاہد نے تحریر کی ہے اور انہوں نے ہی فلم کی ہدایات دی ہیں، فلم سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں بننے والی دوسری اردو فلم ہوگی جبکہ فلم میں سقوط ڈھاکا کے وقت ہونے والی جنگ کے مناظربھی دکھائے گئے ہیں۔فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جس میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان کو ایک دوسرے سے محبت کرتے اور بعد ازاں جنگ لگنے کے بعد ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...