کراچی(این این آئی) ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بینچ نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ جن نمبروں سے ویڈوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے وہ دانیا کے نہیں۔ مقصود کیمرہ مین کا نام چالان میں نہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بنیاد پر دانیہ شاہ کو جیل بھیجا گیا۔ یہ کیس کمزور ہے دانیہ کو ضمانت دی جائے۔ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیٹی دعائے زہرہ کی شکایت پر گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کو عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...