افغان عبوری حکومت میں اختلافات ہیں، امریکی میڈیا کا دعوی

0
132

واشنگٹن (این این آئی )امریکی میڈیا ادارے بلوم برگ نے افغان عبوری حکومت میں اختلافات ہونے کا دعوی کیا ہے۔ بلوم برگ کے مطابق یہ اختلافات ملا ہیبت اللہ کے اس فرمان کے بعد پیدا ہوا جس کے نتیجے میں خواتین کو تعلیم اور ملازمت سے روک دیا گیا ہے۔ طالبان رہنما حکومت پر اجارہ داری قائم کرنے اور افغان حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا کہ عبوری حکومت کے وزیر داخلہ سراج حقانی نے طالبان رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی ہے۔