دوحہ(این این آئی )امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ترکی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے صدر ترکیہ رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔قطری سرکاری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے استنبول میں رجب طیب اردوان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اسٹریٹجک تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تمام مسائل اور پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔رپورٹ کے مطابق امیر قطر نے حالیہ زلزلے کے متاثرین کیلیے ترکی کے صدر سے قطر کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے برادر ترک عوام کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا، کہا کہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ترک صدر نے امیر قطر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...