اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، سیلات متاثرین کی مدد کے لیے دنیا کے کئی ممالک نے ہماری بھر پور مدد کی جو پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی کی کامیابی تھی، ملکی اور عالمی سطح پر درپیش مشکلات کے باوجود ہم اپنے سفارتی مفادات کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہے ۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 42 ویں ڈپلومیٹک کورس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خطے میں مختلف بحرانوں اور چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، وزارت خارجہ نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق ہر فورم پر آواز اٹھائی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی کی کامیابی تھی کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، حالیہ سیلاب میں ہمارے دیرینہ دوست چین اور امریکا کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک نے ہماری بھر پور مدد کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ پاکستان کی کامیابی ہے کہ جب ہم نے دنیا سے سیلاب کے باعث آئی تباہ کاری کے بعد مدد کی اپیل کی تو چین، امریکا، عرب ممالک، یورپ اور آسیان ممالک سب نے ہماری مدد کی، یہ سب ہماری خارجہ پالیسی کے سبب ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ مؤثر خارجہ پالیسی کی بدولت جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کے معاملے پر کامیابی ہوئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے حالات میں جب کہ دنیا معاشی مشکلات کا شکار ہے، اس نے اگر مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے تو یہ بہترین خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ملکی اور عالمی سطح پر درپیش مشکلات کے باوجود ہم اپنے سفارتی مفادات کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہے جو کہ قابل اطمینان بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلا، موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والی قدرتی آفات سے متاثرہ ملکوں کیلئے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈز کاپ 27 کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، اس کے علاوہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی صدارت کرتے ہوئے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے وزارت خارجہ کی ذمے داری سنبھالی ہے اس وقت سے سفارتی محاذ پر کئی کامیابیاں حاصل ہوئیں، ہم دوسرے ممالک کے جتنے وسائل خارجہ امور کے لیے مختص نہیں کرسکے لیکن کم وسائل کے باوجود ہمارے سفارت کاروں نے سخت محنت کے باعث کئی عالمی سفارتی محاذوں پر کامیابی حاصل کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت تمام بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...