اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عمران خان روز ٹی وی پر آکر الزامات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں ، نئی نسل کیلئے سب کو سیاسی ضابطہ اخلاق بنانے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ نوجوانوں کو اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان روز ٹی وی پر آکر دوسروں پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ نئی نسل کیلئے سب کو سیاسی ضابطہ اخلاق بنانے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ الزام تراشی اور گالم گلوچ سے ملک پہلے ہی بدترین تقسیم کا شکار ہو چکا ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کے بعد اب عمران خان ”بیرونی سازش”سے مکمل یو ٹرن لے چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اب کبھی سیاسی مخالفین تو کبھی اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا رہے ہیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ اگر بیرونی سازش تھی تو موقف سے پیچھے کیوں ہٹ رہے؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو عمران خان سے اس موقف میں تبدیلی پر سوال کرنا چاہیے ،دراصل بیرونی سازش کے بیانیے کے پیچھے ملکی مفادات کے خلاف ایک سازش تھی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آڈیو لیکس کے بعد وہ سازش اور ”سائفر پر کھیلنے”کی منصوبہ بندی ناکام ہو گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ متعلقہ رہنے کیلئے اب الزام تراشی کر رہے، نیا بیانیہ بنانے کے بجائے عمران خان کو جھوٹے بیرونی سازش کے بیانیے پر معافی مانگنی چاہیے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...