واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شام میں ایک ایرانی ساختہ ڈرون مار گرایا، جو کہ مبینہ طور پر ایک فوجی بیس کی جاسوسی کر رہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شمال مشرقی شام میں مشن سپورٹ سائٹ کونوکو کی جاسوسی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی ساختہ بغیر پائلٹ کے جہاز کو مار گرایا گیا۔امریکی دفاعی حکام نے دعوی کیا کہ ایران یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے ڈرون فراہم کر رہا ہے۔تہران کی شمولیت کو ظاہر کرنے کے لیے امریکہ نے مبینہ طور پر ایرانی بغیر پائلٹ کے طیاروں کی تصاویر اور ان کے بارے میں تجزیہ جاری کیا۔لندن میں ایک بریفنگ کے دوران، ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے یوکرین پر حملہ کرنے والے ڈرونز کی تصاویر کے ساتھ ان ڈرونز کی تصاویر بھی دکھائیں جن کا تعلق مبینہ طور پر ایران سے منسلک کیا جا چکا تھا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...