ریاض( این این آئی) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سعودی عرب کو سال 2023ء کے لئے کلب ورلڈکپ کی میزبانی کے لئے منتخب کرلیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیفا کونسل نے متفقہ طور پر سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کے لیے ووٹ دیا، ٹورنامنٹ 12سے 22دسمبر تک کھیلا جائے گا۔قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز پر سعودی عرب کو ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے 2027ء کے ایشین کپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا تھا۔اس سے قبل رواں سال سعودی عرب اسپینش سپر کپ، اولیکسینڈر یوسک اور انتھونی جوشوا کے درمیان فائٹ جبکہ ریاض گراں پری ایونٹ بھی ہوسٹ کرچکا ہے۔فیفا کونسل کے اجلاس میں کلب ورلڈکپ میں کچھ نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں 2025ء کے لئے ٹیموں تک تعداد 32 تک بڑھا دی ہے جبکہ امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا 2026ء ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کے لئے رسائی حاصل کرچکے ہیں ان ٹیموں کوالیفائر رانڈ نہیں کھیلنا پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس قطر نے فیفا کے عالمی ورلڈکپ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...