اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ دو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ہوئے اور وفاق میں نگران سیٹ اپ نہ ہوا تو الیکشن متنازع ہوسکتے ہیں،آئین میں الیکشن کیلئے 90 دن کا ضرور ذکر ہے مگرفری اینڈ فیئر الیکشن بھی آئین کا تقاضا ہے، الیکشن میں ہار کی صورت میں عمران خان ہم پر الزام لگائیں گے کہ نگران سیٹ اپ نہیں تھا،معاملہ الیکشن کمیشن اور عدالت کے درمیان ہے، الیکشن کمیشن نظر ثانی کا کہہ سکتا ہے اور الیکشن کروابھی سکتا ہے ،ٹیریان کیس میں عمران خان کو نا اہل ہونا ہے تو اپنی غلطی سے ہی ہونا ہے۔ ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ نے کہاکہ آئین میں الیکشن کیلئے 90 دن کا ضرور ذکر ہے تاہم فری اینڈ فیئر الیکشن بھی آئین کا تقاضا ہے، دو اسمبلیوں کے الیکشن ہوئے اور وفاق میں کیئر ٹیکر سیٹ اپ نہ ہوا تو الیکشن متنازع ہوسکتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن میں ہار کی صورت میں عمران خان ہم پر الزام لگائیں گے کہ نگران سیٹ اپ نہیں تھا اور انہوں نے اثرو رسوخ استعمال کیا، اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کو بہتر فیصلہ کرنا چاہیے، نیا الیکشن استحکام کا باعث بننا چاہیے نہ کے نئے دھرنے اور افراتفری کا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ معاملہ الیکشن کمیشن اور عدالت کے درمیان ہے، الیکشن کمیشن نظر ثانی کا کہہ سکتا ہے اور الیکشن بھی کراسکتا ہے، ہماری رائے ہیکہ قومی اور صوبائی الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں، شفاف الیکشن میں کوئی چیز حائل ہے تو اس کا تدارک کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹیریان کیس میں عمران خان کو نا اہل ہونا ہے تو اپنی غلطی سے ہی ہونا ہے، توشہ خانہ کی گھڑیاں کیامسلم لیگ ن نے کہا تھا کہ چوری کریں، جعلی رسیدیں بنائیں، یہ سب عمران خان کا اپنا کیا دھرا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...