اسلام آبا د(این این آئی)آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرجنرل رافیل ماریا نو گروسی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی، توانائی اور غذائی تحفظ جیسے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فصلوں کی زیادہ پیداوار اور خشک سالی کیخلاف مزاحمت کرنے والی فصلوں کی اقسام پر تحقیق کے سلسلے میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے ) کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی اے ای اے اور پاکستان کے درمیان صحت، زراعت، صنعت، جوہری ادویات اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں جاری تعاون کو سراہا۔ وزیر اعظم نے ایجنسی کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ایجنسی کے کام میں مہارت اور تکنیکی معاونت کے وصول کنندہ اور فراہم کنندہ کے طور پاپنے تعاون کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل گروسی کو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے زیرانتظام 19 کینسر ہسپتالوں کے اہم کردار کے بارے میں بریفنگ دی جو پاکستان میں کینسر کے علاج میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں اور عام لوگوں کو سستے علاج کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے مختلف شعبوں میں نیوکلیئر ایپلی کیشنز میں پاکستان کی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایجنسی کے کام میں معاونت کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس میں کینسر کے علاج کیلئے”امید کی کرن” کا اقدام بھی شامل ہے۔وزیراعظم نے پاکستان پرموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی، توانائی اور غذائی تحفظ جیسے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے فصلوں کی زیادہ پیداوار اور خشک سالی کے خلاف مزاحمت کرنے والی فصلوں کی اقسام پر تحقیق کے سلسلے میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے ) کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے انرجی مکس میں جوہری توانائی کا کردارسستی اورصاف توانائی کا ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان جیسے ممالک میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا تاکہ ماحولیاتی مسائل سے متعلق تمام چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے پاکستان میں زرعی تحقیقی اداروں بشمول این آئی اے بی جو کہ آئی اے ای اے کے تعاون کرنے والے مراکز میں سے ایک ہے ، کی تعریف کی۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں،وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران مختلف جوہری سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ کینسر کے علاج کے مراکز اور زرعی تحقیقی اداروں کا دورہ کریں گے جو پائیدار ترقی کیلئے جوہری ٹیکنالوجی سے کام لے رہے ہیں، ان کے ان دورے سے انہیں پاکستان کی طرف سے جوہری تحفظ اور سلامتی کے بہترین معیارات کا مشاہدہ کرنے کا موقع بھی ملے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...