اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اپیلیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردیں جبکہ دروان سماعت پنجاب اسمبلی انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس کا استفسار کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے حوالے سے حکم دیا تھا تو الیکشن کمیشن نے کیا کررہا ہے؟ ۔ بد ھ کو پاکستان تحریک انصاف کے پچیس منحرف اراکین کی دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ منحرف اراکین کی اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت میں پنجاب کے انتخابات کا تذکرہ ہوا، چیف جسٹس پاکستان نے ڈی جی الیکشن کمیشن سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو شاید ہائیکورٹ نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے حکم دیا؟ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے؟ ڈی جی الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سے مشاورت کی ہے، گورنر سے ملاقات کے منٹس ابھی وصول نہیں ہوئے ہیں،معاملے پر گورنر پنجاب شاید قانونی راستہ اپنائیں گے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے مشاورت کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شاید ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کا حکم دیا تھا،چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن الیکشن کی تاریخ کیلئے گورنر سے مشاورت کیوں کر رہا ہے، اگر ہائیکورٹ کا حکم ہے تو پھر الیکشن کمیشن مشاورت کرے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...