اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں شب معراج (کل )بروز ہفتہ عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔معراج کی اس مبارک شب اللہ رب العزت نے اپنے پیارے حبیب حضرت محمد کو عرش پر بلا کر اپنا دیدار کراویا۔رجب المرجب اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے۔ اللہ رب العزت نے سال کے بارہ مہینوں میں مختلف دنوں اور راتوں کی خاص اہمیت و فضیلت بیان فرمائی ہے۔شبِ معراج جہاں عالم انسانیت کو ورطہ حیرت میں ڈالنے والا واقعہ ہے وہیں یہ امت مسلمہ کے لئے عظیم فضیلت کی رات قرار دی گئی ہے۔اسراء اور معراج کے واقعہ نے فکرِ انسانی کو ایک نیا موڑ عطا کیا۔ اس کے نتیجے میں فکر و نظر کی رسائی کو وسعت حاصل ہوئی۔یہ واقعہ پیغمبر اسلام کا امتیازی معجزہ ہے۔شبِ معراج پر محبوب خدا خاتم النبیین نے آسمانوں کی سیر کرکے اللہ کی نشانیوں کا مشاہدہ کیا۔حضور اکرم اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرام نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی اور پھر آپ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے۔اس واقعے کو قرآن کریم کی سورہ اسراء پارہ نمبر 15 کی ابتدائی آیات میں بیان کیا گیا ہے۔سفر معراج کے دوران رسول کریم کو جنت اور دوزخ دکھائی گئیں، آپ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی۔اسی سفر میں امت محمدیہ پر نماز یں بھی فرض ہوئیں، یہی وجہ ہے کہ اس شب خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔رجب المرجب کی ستائیسویں شب کو دنیا بھر کے مسلمان رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ اہلِ ایمان نوافل ادا کرتے ہیں اور اپنی بخشش کی دعائیں مانگتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...