لاہور( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک محمد قیوم لاہور میں انتقال کرگئے۔سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم طویل عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے۔جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے ۔وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان کے ساتھ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ جسٹس ملک محمد قیوم کی وفات پر دکھ اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس(ر)ملک قیوم قانون کے شعبے میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...