الیکشن کمیشن احتجاج ، عمران خان نے مقدمے سے اے ٹی سی کی دفعات نکالنے کی درخواست کر دی

0
93

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کیلئے پراسیکیوٹر جنرل سے درخواست کی۔عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ مقدمے کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات مضحکہ خیز ہیں، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کے فیصلے کی توہین ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشتگردی کا قانون سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کیلئے استعمال ہورہا ہے جو تباہ کن ہے، ان حربوں سے حکومت کی دہشتگردی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے لہذا مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کی جائیں۔