پرویز الٰہی کیخلاف مبینہ کرپشن ،کِک بیکس کی تحقیقات شروع

0
126

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مبینہ کرپشن اور کِک بیکس کی باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیاجبکہ انہیں نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری اداروں میں مبینہ کرپشن اور ٹھیکوں میں کک بیکس کے حصول کے خلاف کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز کی سفارش پر چیئرمین نیب نے پرویز الٰہی پر کرپشن الزامات سمیت اہم انکوائریوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کے خلاف باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ۔ نیب حکام کے مطابق تحقیقات کا آغازسابق ایکسیئن ہائی وے رانا اقبال کے الزامات پر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔