اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اپنے اداروں کے سیاسی کردار پر تحفظات ہیں۔اپنی ایک ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ پاکستانی عوام اور ادارے ایٹمی پروگرام کے محافظ ہیں، تاہم اپنے اداروں کے سیاسی کردارپر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کی حفاظت کیلئے فوجی قیادت پر اتنا ہی یقین ہے جتنا خود پر ہے، بھارتی میڈیا جو مرضی پروپیگنڈا کرے پاکستان کا ایٹمی پروگرام جاری وساری رہیگا۔پنجاب میں ہونے والی تقرریاں و تبادلوں پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں ان افسران سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیں، یہ عوامی خدمت کیلئے اور پاکستانی بیوروکریٹس کی ساکھ کو بچانے کیلئے اہم ہے کہ افسران اب اپنا فیصلہ خود کریں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...