شمالی وزیرستان میں مقامی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ ، نوجوان جاں بحق

0
472

شمالی وزیرستان (این این آئی) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے مقامی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر حملہ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل میر علی کے علاقے حکیم خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان پیر قاسم شاہ جاں بحق جبکہ فائرنگ کی زد میں آکرمقامی کرکٹ ٹیم کا دوسرا کھلاڑی زخمی ہوا۔مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے مقتول کھلاڑی علاقے کے معروف شخصیت پیرعقل زمان کا بیٹا تھا۔پولیس حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔