کراچی (این این آئی)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پولیس پرحملہ بھارتی ایجنسی را کی کارروائیوں کا شاخسانہ لگتا ہے۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔واقعہ کے بعد گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کراچی پولیس پرحملہ بھارتی ایجنسی را کی کارروائیوں کا شاخسانہ لگتا ہے،اس قسم کے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ بزدلانہ کارروائیوں کا پہلے بھی مقابلہ کرتے رہے ہیں، اب بھی پرعزم ہیں،بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوی نے جناح ہسپتال کراچی کا دورہ کرتے ہوئے حملے کے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمی رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا۔گورنر سندھ نے اہلکاروں سے کہا کہ آپ نے شہر کا امن برقرار رکھنے کے لیے انتہائی جرات کا مظاہرہ کیا
مقبول خبریں
بیرسٹر امجد ملک نے جدید خطوط پر مسلم لیگ (ن )اوورسیز انٹرنیشنل افیئرز کو...
ریاض (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر مذہبی امور سر دار محمد یوسف نے کہاہے کہ نوازشریف پاکستان کے مستقبل...
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف شیخ...
لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار...
جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ کے بعض لوگ کمزور نہیں کرتے سیاستدان بھی...
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کے بعض لوگ کمزور...
سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ
اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد...
قومی اسمبلی، قبائلی ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا ایوان سے...
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی...