یوکرین جنگ میں روس امن مذاکرات کے لیے تیار ہے،روسی سفیر

0
143

لندن (این این آئی )برطانیہ میں متعین روس کے سفیرآندرے کیلن نے کہا ہے کہ کریملن ‘کسی بھی وقت’ یوکرین سے جنگ سے متعلق امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں انھوں نے بتایا کہ امن مذاکرات کا آغازگذشتہ سال اپریل میں ہوا تھا لیکن پھرامریکا اور برطانیہ نے فیصلہ کیا کہ یوکرین کو لڑنا چاہیے اورانھوں نے امن مذاکرات روک دیے۔پھر یوکرین کے صدر نے حکم جاری کیا ہے کہ امن مذاکرات نہیں ہوں گے مگر یہ ہم سمجھ نہیں سکے ہیں۔روسی سفیرکیلن نے دعوی کیا کہ یوکرین روس کے لیے حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس میں بڑی فوجی صلاحیت موجود ہے اور ہمیں اس صلاحیت کو کم کرنا ہوگا۔ ہم یوکرین کو ایک نارمل قوم بنانا چاہتے ہیں جس میں تمام قومیتیں مساوی طور پر رہ رہی ہوں۔انھوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے ساتھ ہی ‘خصوصی فوجی آپریشن’ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ‘ہم اپنے مقاصد حاصل نہیں کر لیتے۔انھوں نے مزید کہاکی مشترکہ مقصد روسیوں کے ساتھ امتیازی سلوک اورقتل کو روکنا ہے۔روسی صدر پوتین یوکرین کوتباہکرنے کے مشن پر ہیں جبکہ ساتھ ہی مغربی ممالک پریوکرین کو مسلح کرکے اور ماسکو پر پابندیاں عاید کرکے اس کے خلاف پراکسی جنگ شروع کرنے کا الزام بھی عاید کررہے ہیں۔کیلن کا کہناتھا کہ ہم پہلے ہی یوکرین میں موجود تمام ٹینکوں کو تباہ کرچکے ہیں، ہم نے ان تمام ٹینکوں کو تباہ کردیا ہے جو مختلف ممالک کی جانب سے بھیجے گئے ہیں اورہم نئے ٹینکوں کو تباہ کرنے جارہے ہیں جب وہ آئیں گے۔انھیں جیٹ طیاروں سے نشانہ بنائیں گے۔