واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اورشام کو 10 کروڑڈالرکی اضافی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ پہلے سے اعلان کردہ ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالرکی امدادی رقم کے علاوہ ہے،جبکہ وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے ترکیہ کو یقین دلایاہے کہ امریکا یہاں موجود ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ صدرجوبائیڈن پناہ گزینوں اور مہاجرت کے ہنگامی معاونت فنڈ(ای آر ایم اے)میں سے پانچ کروڑڈالر اور محکمہ خارجہ اور یو ایس ایڈ کے ذریعے انسانی امداد میں پانچ کروڑڈالر کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بیان کے مطابق یہ انسانی امداد ترکیہ اورشام میں زلزلے سے متاثرہ کمزورآبادیوں کومہیا کی جائے گی اورامدادی سرگرمیوں میں شریک بین الاقوامی اورغیرسرکاری تنظیموں کی مدد کے لیے دستیاب ہوگی۔اس نئے امدادی پیکج سے ضروری امدادی اورزندگی بچانے والی اشیا جیسے کمبل، گدے، فوڈ پیک، گرم کپڑے، خیموں اور پناہ گاہوں کے سامان کی خریداری کی جائے گی۔اس کے علاوہ ادویہ اورصحت کی خدمات، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی کوششوں اور زلزلے سے متاثرہونے والے بچوں اورنوجوانوں کی تعلیم میں مدد دینے کے پروگراموں پربھی یہ امدادی رقم خرچ کی جائے گی۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...