لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔فرخ حبیب کی جانب سے دائرکردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی نے نے سیاسی انتقام کے باعث طلب کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے اپنی طلبی کانوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔واضح رہے کہ فرخ حبیب کو ایف آئی اے فیصل آباد سرکل کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کو 21فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹس ملنے پر فرخ حبیب نے اسے ٹوئٹر پرشیئرکرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا پرچہ درج کیا، اب ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...