اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ آئین شکن عمران خان اور عارف علوی کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے، پارلیمنٹ آئین شکنی کرنے والوں کا ہاتھ روکے،انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہیں، عمران خان اور عارف علوی نے نہیں۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کا حکم نامہ نہیں ”سلیکشن نامہ”جاری کیا، مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ ملک میں ”ون پارٹی رول”اور پاکستان کو پھر ”ون یونٹ”بنانے کی سازش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم علوی کی طرح غلام نہیں کہ عمران خان جو کہے، ہم وہ کرنے پر مجبور ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ساتھ ”حسن سلوک” سے پتہ چلتا ہے کہ نیپیاں اب بھی تبدیل کی جارہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی عدالتوں میں شاہانہ پیشیاں نظام عدل کا منہ چڑا رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایک شخص کے سامنے آئین، قانون اور عدلیہ سب بے بس تھے اور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں پر طبرے بھیجنے والے عمران خان کی منتیں ترلے کر رہے ہیں، سبحان اللہ کیا مساوی انصاف ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور عمران خان کے ساتھ عدالتی رویے ملک میں رائج ‘دو پاکستان، دو نظام’ کا ثبوت ہے ۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن پر رحم نہ کھانے والوں کے سینے میں عمران خان کے لئے رحم دلی کا دریا موجیں مار رہا ہے ،جیلوں میں بند لوگوں کو اچھا پیغام دیا گیا کہ پاکستان میں انصاف کیسے ملتا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...