اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کیلئے تاریخ مقرر کر نے کے فیصلے کے بعد اٹارنی جنرل اور قانونی ماہرین سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندرسلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہواجس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دبائو کے فیصلہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90دن میں الیکشن کروانے کیلئے تیار رہتا ہے مگر آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا مگر مجاز اتھارٹی کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد کمیشن فوراً الیکشن شیڈول دیکر الیکشن کروانے کا پابند ہے۔ صدرپاکستان کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد کمیشن کی میٹنگ میں اس پر تفصیلاً غور کیا گیا اور اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلہ میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو آج) بدھ کو مورخہ 22فرور ی 2023 کیلئے دعوت دی گئی ہے اور مشاورت کے لئے دوآئینی / قانونی ماہرین کا انتخاب کیا جا رہاہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...