ریاض (این این آئی)سعودی عرب یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں قائم مرکزی بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرائے گا تاکہ کمزور کرنسی اور ایندھن اوراجناس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نبرد آزما یمنی حکومت کو سنبھالا مل سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کا باضابطہ اعلان الریاض میں سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف مرکزکی میزبانی میں ہونے والی ایک بڑی انسانی کانفرنس کے اختتام پرمتوقع ہے۔سعودی عرب یمن میں ایک فوجی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے جو 2015 سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف جنگ آزما ہے۔حوثی باغیوں کا یمنی دارالحکومت صنعا پر قبضہ ہے اور جنوب میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت قائم ہے۔یمن کے ان متحارب فریقوں کے درمیان یہ تنازع اس وقت امن کے بغیر تعطل کا شکار ہے اورلڑائی بڑی حد تک رک چکی ہے،لیکن دونوں فریق اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی تجدید کرنے میں ناکام رہے ہیں جواکتوبر میں ختم ہوگئی تھی۔اس تنازع میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور80 فی صد ملکی آبادی کا غیرملکی امداد پر منحصر ہے اور لاکھوں لوگ بھوک کا شکار ہیں۔جنوب میں قائم بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ حکومت کی اس وقت عوامی مالی حالت مزیدخراب ہوگئی تھی جب حوثیوں نے وہاں ٹرمینلز پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...