روسی صدرکافوج کو جوہری ہتھیاروں کے تجربات کی تیاری کا حکم

0
161

ماسکو (این این آئی )روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے روسی وزارت دفاع اور روساٹم کو ضرورت پڑنے پر جوہری تجربات کرنے کے لیے تیار رہنے کاحکم دے دیا،میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر پوتین نے وفاقی اسمبلی کو ایک پیغام میں کہاکہ اس صورت میں کہ امریکا جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے روسی وزارت دفاع اور Rosatom کو روسی جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ روس ایسا کرنے والا پہلا ملک نہیں ہو گا ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر امریکا (جوہری)تجربات کرتا ہے تو ہم بھی ایسا کریں گے۔ کسی کو بھی اس وہم میں نہیں رہنا چاہیے۔ عالمی اسٹریٹجک برابری کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ روس کچھ قسم کے جوہری ہتھیاروں کے عملی استعمال کے لیے گارنٹی کی مدت ختم ہونے کے بارے میں امریکا کی تمام تفصیلات جانتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں کچھ شخصیات پہلے ہی قدرتی تجربات کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہیں۔ ہم اس حقیقت کو مدنظر رکھیں گے کہ امریکہ نئی قسم کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے۔پوتین نے متنبہ کیا کہ کسی کو خطرناک وہم نہیں ہونا چاہیے کہ عالمی تزویراتی برابری تباہ ہو سکتی ہے۔صدر پوتین نے ملک کی سیاسی اورعسکری اشرافیہ سے مخاطب ہوکرکہاکہ میں یہ اعلان کرنے پرمجبورہوں کہ روس اسٹریٹجک اسلحہ میں کمی کے معاہدے میں اپنی شرکت معطل کررہا ہے۔