لاہو ر( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، استعفیٰ دینے کی دیر تھی کہ نیب کے طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دے کر حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں کہ صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہے کہ عدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیا کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، 75 سالوں میں تمام وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے بلاول نے اکیلے کیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری موج میلے منا رہے ہیں، وزیر پٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کے لیے دھکے کھارہے ہیں، آٹا، گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا، پرچہ بھی مجھ پر ہی دے دیا ،اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی، عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کر کے پوسٹمارٹم کروں گا۔آج (جمعرات ) مری میں تاریخ پر بھی پیش ہوں گا۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...