راولپنڈی (این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ 85 رکنی کابینہ کے منہ پر طمانچہ ہے، استعفیٰ دینے کی دیر تھی کہ نیب کے طلبی نوٹس کا جمعہ بازار لگ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ صدرنے الیکشن کی تاریخ دے کر حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، لطیف کھوسہ اور سلمان راجہ بھی کہتے ہیں کہ صدر کا فیصلہ آئینی ہے، امید ہے عدلیہ صدر کے فیصلے کو آئینی اور قانونی قرار دے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں اور ایشیا ء کا پہلا مقروض ترین ملک ہے، 75 سالوں میں تمام وزرائے خارجہ نے جتنے دورے کیے بلاول نے اکیلے کیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری موج میلے منا رہے ہیں، وزیر پٹرولیم آذربائیجان میں ادھار تیل اور ایل این جی کیلئے دھکے کھارہے ہیں، آٹا، گھی نایاب اور حکومت نیب افسروں کی تبدیلیوں میں لگی ہوئی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آبپارہ پولیس نے پنجاب کے علاقے میں میرے گھر میں ڈکیتی کی اور میرا سامان چوری کیا، پرچہ بھی مجھ پر ہی دے دیا ،اپنی وردی بھی خود ہی پھاڑی، عدالت میں ویڈیو کے ساتھ آبپارہ پولیس اور اس کے پیچھے چھپے چہرے کو بے نقاب کر کے پوسٹمارٹم کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ (آج)بدھ کو مری میں تاریخ پر بھی پیش ہوں گا اور میڈیا ٹاک بھی کروں گا۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...