وزیر دفاع کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سینئر افغان رہنمائوں سے ملاقاتیں ، تفصیلی مذاکرات کئے

0
158

کابل (این این آئی)پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کابل میں سینئر افغان رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں ۔پاکستانی وفد میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان ، افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق ، کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبید الرحمن نظامانی اور دیگر سول و فوجی افسران شامل تھے ۔کابل میں پاکستانی وفد نے افغان نائب وزیر اعظم ملا عبد الغنی برادر کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کئے ۔کابل سے بدھ کو وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیاکہ افغان نائب وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات پر زور دیا ۔ انہوںنے چمن اور طور خم پر مسافروں کے لئے اچھی سہولیات کا بھی مطالبہ کیا ۔ افغان بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقوں نے باہمی تجارت ، خطے میں ترقیاتی منصوبوں اور اقتصادی تعاون کو توسیع دینے پر گفتگو کی ۔ملابرادر نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں مسلمان پڑوسی ملک ہیں اور دونوں کو اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں ،۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو توسیع دیناچاہتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ تجارتی اور اقتصادی مسائل کو سیاست سے دو ر رکھنا چاہیے ۔ ملا عبد الغنی برادر نے کہاکہ افغان سائیڈ نے پاکستانی جیلوں میں قید قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوںنے افغان مریضوں کو پاکستان جانے کے وقت سہولیات فراہم کر نے کی اپیل کی ۔پاکستانی وفد نے افغان اسلامی امارات کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔پاکستانی وفد نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے تمام وزارتوں کی مشترکہ کمیٹی کو کام تیز کر نے کی ہدایت کی جائے گی ۔