تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو جیل بچو تحریک ور ملک کیخلاف سازش ہے ،مریم اورنگزیب

0
156

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کو جیل بچو تحریک ور ملک کیخلاف سازش ہے ،جیل بھرو تحریک کا لیڈر پلستر باندھ کا زمان پارک کے بنکر میں چھپ کر میں بیٹھا ہے، جیل بھرو تحریک کا آغاز عمران خان کی گرفتاری سے ہونا چاہیے، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ہیروں کا لین دین، سائفر کی کہانی، القادر ٹرسٹ کی زمین جیسے کیسز کے بارے میں عمران خان کے پاس کوئی جواب نہیں، یہ قومی مجرم ہیں، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون نہیں ،چوری کی ایڈوائزر اور ٹی آئی رہنمائوں کی جیبیں بھرنے کی چابی تھیں ،عمران خان کو اپنے خلاف چارج شیٹ پر جواب دینا پڑے گا، آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے 5 سو ارب کے ٹیکس سے عوام کو بچایا ہے،،آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے نو ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے، نالائقوں، نااہلوں، ملک کے خلاف سازش کرنے والوں اور فارن فنڈنگ میں ملوث ٹولے نے چار سال وفاق اور دس سال خیبر پختونخوا میں تباہی مچائی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے منصب پر بیٹھ کر ریاستی طاقت کا استعمال کر کے اپنی جیبیں بھریں، اس ٹولے نے اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، سرکاری خزانے کو استعمال کر کے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ چار سال تک تمام ریاستی طاقت ہونے کے باوجود یہ اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ایک ڈھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو انہوں نے سزائے موت کی چکیوں میں ڈالا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ جب کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے تو انہوں نے ملک کو معاشی تباہی کی طرف دھکیلا، نوجوانوں کو بے روزگار کیا، کشمیر کا سودا کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ملک کا کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں انہوں نے تباہی نہ مچائی ہو، آج پاکستان کے عوام ان کی تباہی کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ انہوکںنے کہاکہ عمران نیازی نے پچھلے نو ماہ سائفر کی سازش اور بیرونی سازش سے اپنی کہانی کا آغاز کیا،انہوں نے کبھی اسلام آباد لانگ مارچ کیا کبھی خیبر پختونخوا سے لانگ مارچ شروع کر کے پولیس والوں کے سر پھوڑے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ شخص جانتا ہے کہ عالمی سازش نہیں ہوئی امریکہ نے کوئی سازش نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ اس کا بیرونی سازش کا بیانیہ نواز شریف سے ہوتا ہوا محسن نقوی تک پہنچا اور پھر جنرل باجوہ تک،اس نے اپنی پوری کہانی میں پچھلے نو ماہ تک ملک میں تماشا کیا، ہر روز ایک نئی فلم چلائی،اب یہ کہتا ہے کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے دن رات محنت کر کے ان کے دستخط شدہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ شروع کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا تھا، اس معاہدے پر عمران خان کے دستخط تھے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ہم ہر روز اس تکلیف سے گزرتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو عمران خان کی پھیلائی گئی معاشی تباہی سے کیسے نکالا جائے؟،ملک میں جس وقت حالات بہتر ہوتے ہیں تو یہ ایک نئے تماشے کا اعلان کر دیتا ہے،ان کے خلاف جس وقت تحریک عدم اعتماد آئی، اس وقت اس نے سائفر کی کہانی شروع کر دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جس وقت بھی ملکی معیشت درست ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے یہ شخص تماشا شروع کر دیتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں، ہر روز یہ خود اپنے بیانیہ کو دفن کرتے ہیں