اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات کے پیش نظر قیادت کا خود اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کفایت شعاری کے اقدامات کے ذریعے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرنا اور عوام پر پڑنے والے بوجھ کو خود بھی اٹھانا ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ملک اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی مومودہ بحرانی کیفیت سے نکل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کے اقدامات جن کا آغاز کابینہ ارکان کے اپنی تنخواہیں اور مراعات سے رضاکارانہ دستبردار ہونے سے ہو رہا ہے کے ذریعے قومی خزانہ کو سالانہ 200 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا ا س سلسلہ میں حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گے۔
مقبول خبریں
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...
سلمان خان نے والد کی پہلی موٹر سائیکل کی جھلک دکھا دی
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی پہلی موٹر سائیکل کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔سلمان خان...