فیصل آباد ( این این آئی )مسلم لیگ (ن ) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی بھی ملکی بہتری کیلئے کردار ادا نہیں کیا، وہ اپنے دور حکومت کی کارکردگی نہیں بتا سکتے، لیڈر بزدل نہیں ہوتا بلکہ لیڈر اپنے کارکنوں کے ہاتھ پکڑ کر لیڈ کرتا ہے، عمران خان ضمانتوں اور حکم امتناعی کے پیچھے چھپ رہے ہیں، وہ جیل بھرنے کا صرف دعوی کر سکتے ہیں اس پر عمل نہیں۔انہوں نے کہا کہ جیلیں بھری جا سکتی ہیں اگر عمران خان حکم امتناع نہ لیں، اگر نیب کے نوٹسز ، ایف آئی اے کی انکوائریز اور دیگر کرپشن کے مقدمات میں حکم امتناعی واپس لے لیں تو پھر جیل بھرو تحریک کامیاب ہو سکتی ہیں،یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ عمران خان کے بچے لندن میں اور دوسروں کے بچے جیلوں میں رہیں، عمران خان خود بنی گالہ میں رہیں یا زمان پارک کے ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں جبکہ لوگوں کو باہرنکل کر سڑکوں پر احتجاج کرنے اور جیلوں میں جانے کیلئے کہیں۔طلال چوہدری نے فیصل آباد میں این این آئی سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں رہ کر ملک کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا، عمران خان نے صرف پرویز مشرف کے دور میں احتجاج نہیں کیا ورنہ انہوں نے ہمیشہ جمہوری حکومتوں کے خلاف احتجاج کیا ، جب بھی پاکستان میں کوئی سول حکومت آئی انہوں نے سڑکوں پر احتجاج کیا ، کبھی دھرنے دیئے اور اب جیل بھرو تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، عمران خان عوام کو اپنی چار سالہ اور خیبر پختونخوا میں دس سالہ حکومت کے بارے میں نہیں بتا سکتے کیونکہ انہوں نے ان ادوار میں صرف اپنے مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے اور انہیں جیلوں میں ڈالا ، عوامی فلاح کیلئے کوئی منصوبہ لانچ نہیں کیا۔طلال چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بطور اپوزیشن ملک کی بہتری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں او ہر معاملہ مذاکرات کے ذ ریعے طے کیا جبکہ عمران خان نے ہمیشہ احتجاج کا راستہ اختیار کیا اور لوگوں کو شرانگیزی کی طرف مائل کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کے خلاف جب کیس کا فیصلہ آیا تو وہ اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل میں گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح حکومت میں شعبدہ بازی کا مظاہرہ کرتے تھے اسی طرح جیل بھرو تحریک میں بھی کریں گے،عمران خان نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا جھانسہ دیا اسی طرح انہوں نے جیلیں بھی بھرنی ہیں۔طلال چودھری نے کہا کہ کسی بھی بے گناہ کارکن کو عمران خان کی خواہش کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی عدالتی فیصلوں سے انکار نہیں کیا بلکہ ہمیشہ سرتسلیم خم کیا ہے مگر جب ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جائے گی تو ہم اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو پرویز الہی کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے سے کوئی حیرانگی نہیں ہوئی بلکہ پی ٹی آئی میں ایک اور قبضہ گروپ کا اضافہ ہو گیا جس میں پرویز الہی پی ٹی آئی پر قبضہ کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...