واشنگٹن(این این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 7 لاکھ 20ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 26 ہزار ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکا تاحال سرفہرست ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 68 ہزار219 اموات اور ایک کروڑ31 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ، اورحکومت نے واضح کردیا ہے کہ مزید صورتحال خراب ہونے پرسخت لاک ڈاؤن بھی لگایا جاسکتا ہے ۔ نئی پابندیوں کے تحت لوگوں کو 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گھر وں میں رہنا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو سماجی فاصلہ اپنانے کی ہدایات دی جارہی ہیں ۔ امریکی ریاست آریگون اور نیومیکسیکو میں بھی دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...