واشنگٹن (این این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی نتائج کالعدم قرار دینے کے مطالبے کے بعد امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی عوام صدارتی انتخابات کے نتائج کو پٹڑی سے نہیں اتارنے دیں گے۔اپنے علاقے ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے مکمل شفاف انتخابات دیکھے ہیں اور وہ نتائج کا احترام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ‘اس قوم کے لوگ اور سرزمین کے قوانین اس کے علاوہ کسی بات کا ساتھ نہیں دیں گے۔ڈیموکریٹ کا بیان ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران پیش کیے جانے والے سازشی نظریات سے متعلق سخت موقف کی نشاندہی ہے۔اس سے قبل روس کی مداخلت کے معاملے پر اپنے سیکیورٹی مشیر مائیکل فلن کی جانب سے ایف بی آئی سے غلط بیانی کرنے پر ان کے لیے معافی کا اعلان کرنے والے ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ریپبلکن سے کہا کہ ہم الیکشن نتائج کو اْلٹ دیں گے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...