لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کے معاملے میں الیکشن کمیشن کا دائر جواب مسترد کر دیا۔لاہورہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن نے پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کے معاملے میں چیف الیکشن کمشنر اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کی۔توہین عدالت کی درخواست پر ووٹر شبیر اسماعیل کے وکیل اظہر صدیق پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا ہے جس پروکیل درخواست گزاراظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس درخواست کا ازخود نوٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات سے معذرت کر لی ہے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کا عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا، عدلتی حکم پرعمل درآمد کرنے کی بجائے وقت گزاری کی جارہی ہے۔وکیل درخواست گزارنے موقف پیش کیا کہ 12فروری کو 12بج کر 10منٹ سے پہلیعدالتی حکم پرعمل کرنا قانونی تقاضا تھا، اس اوقات کارکے بعد عدالتی حکم پرعمل درآمد کی معیاد ختم ہوگئی، الیکشن شیڈول جاری کرنا آئینی تقاضا ہے، گورنر نے انتخابی تاریخ دینے سے معذرت کرلی، الیکشن کمیشن بھی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوا۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ کرکے توہین عدالت کی، عدالتی حکم نظراندازکرنے پرعدالت الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...